بائٹ فائٹ پاکستان
گیم کے قوانین
مندرجہ ذیل قوانین ١ اپریل ٢٠١٠ سے لاگو ہونگے.. اور کبھی بھی تبدیل کیے جاسکتے ہیں. آپ کا فرض ہے کہ آپ قوانین کے ساتھ ساتھ "شرائط برائے استعمال " میں ہونے والی تبدیلیوں سے اپنے آپ کو اگاہ رکھیں کسی مسلے کی صورت میں آپ گیم ٹیم سے رابطہ کرسکتے ہیں
یاد رکھیں کہ کچھ معاملات صرف گیم اکاونٹ کے مالک اور گیم آپریٹر کے بیچ میں ہی رہنے چاہیں
اگر کوئی مسلہ مکمل طور پر شفاف نہیں ہوگا تو اس مسلے میں گیم ایڈمن اور سپر گیم آپریٹر کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے اور کیا جاۓ گا
بائٹ فائٹ گیم کی ٹیم حسب ضرورت کھلاڑیوں کا اکاونٹ کھول کر دیکھ سکتی ہے اگر کوئی درست اور مسند وجہ موجود ہو
یاد رکھیں: اپنے اکاونٹ کی تفصیلات کبھی کسی کو نہ دیں جیسے اپنا پاسورڈ وغیرہ
الف: اکاونٹس
١- متبادل اکاونٹس
ہر کھلاڑی کو اجازت ہے کہ ہر سرور میں صرف ١ اکاونٹ استمعال کرے
قانون توڑنے کی سزا:اکاونٹ پر مستقل پابندی
اگر ٢ یا ٢ سے زیادہ کھلاڑی ایک ہی آئ پی ایڈریس استمعال کررہے ہیں، جیسے بھائی بھن یا شوہر بیوی، اس بات کے بارے میں گیم آپریٹر کو مطلع کرنا ضروری ہے جو اس سرور کی ڈیوٹی پر مامور ہے جسپر وہ کھلاڑی ساتھ کھیلتے ہیں. اگر ایسا نہ کیا گیا تو سارے اکاونٹ ممنوع کردیے جاینگے بغیر کسی اطلاع کے. آپ گیم آپریٹر کو مطلع کرنا یہاں سیکھ سکتے ہیں
اگر ایک ہی نیٹورک سے ١ سے زیادہ اکاونٹ کھیلے جارہے ہوں تب بھی گیم آپریٹر کو بتانا ضروری ہے
کھلاڑی جو کہ ایک ہی نیٹورک استمال کر رہے ہوں وہ ایک دوسرے پر حملہ نہیں کرسکتے اگر انکی ذات آپس میں مخالف ہو
اگر ایک ہی نیٹورک استمعال کرنے والے کھلاریوں کی ذات ایک جیسی ہو تو دونوں ایک ہی کھلاڑی پر حملہ نہیں کرسکتے. ان کے حملوں میں کم سے کم ٢٤ گھنٹے کے وقت کا فرق ہونا لازمی ہے
قانون توڑنے کی سزا
پہلی دفع: ٢ دن کے لیے اکاونٹ ممنوع کردیا جاےگا
دوسری دفع: ٥ دن کے لیے اکاونٹ ممنوع کردیا جاےگا
تیسری دفع: اکاونٹ ٧ دن کے لیے ممنوع کردیا جاےگا
تیسری کے بعد ہر دفع: اکاونٹ ١٤ دن کے لیے ممنوع کردیا جاےگا
٢- اکاونٹ بانٹنا
ہر اکاونٹ کو صرف ایک ہی کھلاڑی چلانے کا حقدار ہے. اکاونٹ کا ملک صرف اس وقت تبدیل ہوسکتا ہے جب اکاونٹ کی دیکھ بھال کی جارہی ہو یا جب اکاونٹ باضابطہ طریقے سے کسی اور کو دیدیا جائے
قانون توڑنے کی سزا: اکاونٹ کی مستقل ممانعت
٣-اکاونٹ کی دیکھ بھال
اکاونٹ کی دیکھ بھال سے ایک کھلاڑی اپنے اکاونٹ کے ساتھ ساتھ کسی دوسرے اکاونٹ کی دیکھ بھال کرتا ہے کچھ طے شدہ شرطوں پر
کھلاڑی کے کھیلے جانے والے سرور کے گیم آپریٹر کو مطلع کرنا ضروری ہے دیکھ بھال شروع کرنے سے پہلے
اکاونٹ کی دیکھ بھال کرتے وقت صرف چند کام کیۓ جاسکتے ہیں جنمیں شامل ہیں قبرستان میں کام کرنا، قبر میں جنوں کا شکار کرنا، چھوٹے ہوٹل میں مشن قبول کرنا، انسانی شکار کرنا اور سونا خرچ کرنا صرف کھلاڑی کی قابلیات بڑھانے اور کلاں میں عطیہ دینے کے لئے
اکاونٹ کی دیکھ بھال کم سے کم ٢ دنوں کے لیۓ اور زیادہ سے زائدہ ٧ دنوں کے لیۓ کی جاسکتی ہے
دیکھ بھال کرنیوالے کے اکاونٹ سمبھالنے سے پہلے یہ ضروری ہے کہ سرور کے گیم آپریٹر کو خبر کردی جائے یانی اسے اپنا اکاونٹ کا نام اور پاسورڈ اور دیکھ بھال کے اوقات دیدیا جائے ای میل کے زریعے. گیم ٹیم کو رپورٹ کرنے کا طریقہ یہاں موجود ہے
اگر دیکھ بھال کرنے والے کھلاڑی نے پچھلے ٧ دنوں میں کسی اور اکاونٹ کی دیکھ بھال کی ہے تو وہ ٧ دن کا وقت پورا ہونے سے پہلے کسی اکاونٹ کی دیکھ بھال نہیں کرسکتا ہے
ایک اکاونٹ کی دیکھ بھال ٣٠ دن کے عرصے میں صرف ١ دفع کی جاسکتی ہے. اگر پچھلے ٣٠ دن میں ١ دفع ایک اکاونٹ کی دیکھ بھال کی جاچکی ہے تو اس اکاونٹ کے ملک کو اکاونٹ کی دیکھ بھال کروانے کے لیۓ کم سے کم ٣٠ دن انتظار کرنا ضروری ہے
کچھ ایسی حرکات بھی ہیں جو کہ اکاونٹ کی دیکھ بھال کرنے والا نہیں انجام دے سکتا اس اکاونٹ میں جسکی دیکھ بھال کررہا ہے. ان میں شامل ہیں
- جس اکاونٹ کی دیکھ بھال کی جارہی ہے اس اکاونٹ سے کسی بھی کھلاڑی پر حملہ کرنا ممنوع ہے
- جس اکاونٹ کی دیکھ بھال کی جارہی ہو اس پر اپنے اکاونٹ سے حملہ کرنا ممنوع ہے
- دیکھ بھال کے جانے والے اکاونٹ کی سیٹنگس کو چھڑا نہیں جاسکتا
- جس اکاونٹ کی دیکھ بھال کی جارہی ہو اس سے کلان کی سیٹنگس تبدیل کرنا ممنوع ہے
- لڑائیوں کی رپورٹیں دیکھ بھال کے دوران ڈیلیٹ کرنا یا مٹانا ممنوع ہے
- یہ ممکن ہے کہ گیم آپریٹر اکاونٹ میں داخل ہو یہ دیکھنے کے لئے کہ اکاونٹ کا غلط استمال تو نہیں کیا جارہا
ان قوانین کو توڑنے کی سزا: دیکھ بھال کیا جانے والا اکاونٹ اور دیکھ بھال کرنے والے کا اکاونٹ دونوں ٧ دن کی مدت کے لئے ممنوع کردئیے جاینگے
٤- اکاونٹ تبدیل کرنا
کھلاڑیوں کو اجازت ہے کہ وہ اپنا اکاونٹ کسی کو دے سکتے ہیں ای-میل یاٹکٹ سسٹم کو استمال کرکے. اکاونٹ کے پرانے مالک اور ہونے والے ملک دونوں کو گیم آپریٹر سے رابطہ کرنا ضروری ہے. اکاونٹ گیم آپریٹر کے مثبت جواب کے بات ہی تبدیل کیا جاسکتا ہے
مزید معلومات کے لئے یا اگر آپکا اکاونٹ چوری ہوگیا ہے تواکاونٹ کی چوری کی تھریڈ دیکھیں
اکاونٹ کے بدلے آتشی پتھر مانگنا یا اکاونٹ کو اصلی زندگی کے پیسوں کے عیوض بچنا یا خرید قطعی ممنوع ہے
سزا: اکاونٹ پر مستقل پابندی
یاد رکھیں: اکاونٹ تبدیل ہونے کے بعد بھی اپنی پرانی تفصیلات برقرار رکھےگا
٥- اکاونٹ کے نام میں تبدیلی
اب اکاونٹ کے نام میں گیم آپریٹر تبدیلی نہیں کرسکتا لائبریری سے نام تبدیل کرنے کے نے اضافے کی وجہ سے
٥(ب)-اکاونٹ کے نام میں تبدیلی - چھوٹ
اگر اکاونٹ کے مالکانہ حقوق کی تبدیلی ٹکٹ سسٹم سے کی گی ہے تو اکاونٹ لینے والا گیم آپریٹر سے کہہ کر نام اپنا منپسند رکھوا سکتا ہے
ب: ضرورت سے زیادہ حملے یا تشددوار حملے
تعریف: ایک کھلاڑی دوسرے کھلاڑی پر دن کے ٢٤ گھنٹوں میں مقرر کردہ تعداد میں ہی حملے کرسکتا ہے. اس سے زیادہ حملوں کو غیر ضروری حملے یا تشددوار حملے کہا جاتا ہے
آپ مندرجہ ذیل لیول کے کھلاڑیوں پر ایک دن یعنی ٢٤ گھنٹوں کے وقت میں مقرر کردہ دفع حملہ کرسکتے ہیں جن کی تفصیلات یہ ہیں
- لیول ١ سے لیول ٣٠ تک دن میں "٣" حملے
- لیول ٣١ سے لیول ٦٦ تک دن میں "٤" حملے
- لیول ٦٦ سے زیادہ پر دن میں زیادہ سے زیادہ "٥" حملے کیے جاسکتے ہیں
یاد رکھیں: ٢٤ گھنٹوں کا وقت سرور کے وقت کے مطابق ایک رات کے ١٢ بجے سے دوسری رات کے ١٢ بجے کے بیچ کا تصور کیا جائے گا نہ کہ پہلے حملے سے مقرر کردہ تعداد سے زیادہ کیے جانے والے حملے تک
یاد رکھیں: تشددوار حملوں میں دفع کرنے والے کا لیول مد نظر رکھا جاتا ہے
جیسے: حملہ کرنے والا اگر ٢٩ لیول کا ہے اور دفع کرنے والا ٣١ لیول کا تو حملوں کی مقرر کردہ تعداد ٤ ہوگی، اور اگر حملہ کرنے والا لیول ٣١ کا ہے اور دفع کرنے والا ٢٩ کا تو حملوں کی مقرر کردہ تعداد ٣ ہوگی
ان قوانین تو توڑنے کی سزا
پہلی دفع: ١ دن کے لئے اکاونٹ ممنوع کردیا جائے گا
دوسری دفع: ٣ دن کے لئے اکاونٹ ممنوع کردیا جائے گا
تیسری دفع: ٧ دن کے لئے اکاونٹ ممنوع کردیا جائے گا
چوتھی دفع: ١٤ دن کے لئے اکاونٹ ممنوع کردیا جائے گا
چوتھی دفع کے بعد ہر دفع ١٤ دن کے لئے اکاونٹ ممنوع کردیا جائے گا
خصوصی حالات
اگر متعدد حملے ایک حد سے زیادہ متاثر کرتے ہیں ایک کھلاڑی کے گیم کھیلنے کو تو اس صورت میں حملہ کرنے والے کو سزا دی جاسکتی ہے. جیسے
- ایک کھلاڑی پر صرف اس لیۓ متعدد حملے کرنا جس سے اس کے صحت کے نمبر کم رہیں اور اسکو گیم کھیلنے میں دشواری ہو
- ایسے حالت پیدا کرنا جس سے کھلاڑی کا گیم کھیلنا دشوار ہوجاے
ایسا کرنے کی صورت میں سزا مندرجہ ذیل ہوگیپہلی دفع: وارننگ دی جائے گی
دوسری دفع: اکاونٹ پر ایک دن کی ممانعت
تیسری دفع: اکاونٹ پر ٣ دن کی ممانعت
چوتھی دفع: اکاونٹ پر ٧ دن کی ممانعت
چوتھی کے بعد ہر دفع اکاونٹ پر ١٤ دن کی ممانعت لگا دی جائے گی
کلاں کے انتظام شدہ حملے
کسی کلاں کے ایک سے زیادہ بندوں کا مخالف کلاں کے ایک یا زیادہ بندوں پر ٢ دنوں سے زیادہ مسلسل انتظام شدہ حملے کرنا ممنوع ہے. اس حرکت کا مقصد کلاں کو کمزور کرنا یا کھلاڑی/کھلاڑیوں کو کمزور کردینا ہوتا ہے اس حد تک کہ وہ گیم نہ کھیل سکیں
ایسی صورت میں حملے کرنے والے کھلاڑیوں کو وارننگ دی جاسکتی ہے اور صورتحال دیکھتے ہوئے انکا اکاونٹ ممنوع بھی کیا جاسکتا ہے
سزا
پہلی دفع: وارننگ سے ٥ دن تک کی اکاونٹ کی ممانعت
دوسری دفع: اکاونٹ پر ٥ دن کی ممانعت
تیسری دفع: اکاونٹ پر ٧ دن کی ممانعت
چوتھی اور اس سے آگے ہر دفع: اکاونٹ پر ١٤ دن کی ممانعت
نوٹس: تشددوار حملے مندرجہ ذیل حالات میں غیر موثر قرار پاینگے
- کلاں کی جنگوں کی صورت میں
- قانونی لڑائیوں اور مقابلوں کی صورت میں، مگر صرف اس کھلاڑی پر یہ حملے غیر موثر ہونگے جسنے مقابلے کے لئے حامی بھری
یاد رکھیں: دکھوں کے گھر میں اپنا من پسند حریف چننا ناممکن ہے اس لیے اس گھر میں کی گی لڑائیاں ان حملوں میں شامل قرار نہیں پاینگی
ج: گیم میں دخل اندازی
١- کسی غلطی کو اپنے فائدے کے لئے استمعال کرنا
گیم کی کسی غلطی کو اپنے فائدے میں استمعال کرنا سخت ممنوع ہے
کسی گیم کی غلطی کا علم ہونے کے باوجود گیم ٹیم کو اسکو خبر نہ کرنا ممنوع ہے
تمام غلطیوں کو ٹیم سے رپورٹ کرنا ضروری ہے
ایسا نہ کرنے کی سزا: اکاونٹ پر مستقل پابندی
٢- اسکرپٹس
کوئی بھی ایسا پروگرام یا اسکرپٹ جو کھلاڑی اور سرور کے بیچ کی حرکات میں دخل اندازی کرے، سختی سے ممنوع ہے
اس دائرے میں وہ تمام اسکرپٹس موجود ہیں جو خودکار طریقے سے گیم کی حرکت سر انجام دینے کے قابل ہیں
تمام ایسے پروگرام جو گیم میں دخل اندازی کی غرض سے استمال کیے جاتے ہیں جیسے "بوٹس" اور "میکروز"، استمعال کرنے پر سخت پابندی ہے
قانون توڑنے کی سزا: اکاونٹ پر مستقل پابندی
د: گیم کے اندر کی لکھایاں
عریف: گیم کے اندر کی لکھایوں سے مراد گیم میں لکھے گئے تمام خطوط اور کلاں کی تفصیلات وغیرہ ہیں نیز ہر چیز جو ایک کھلاڑی گیم میں لکھ سکتا ہے اس میں شامل ہے
١- زبان
بائٹ فائٹ پاکستان کی سرکاری زبان انگریزی اور اردو ہیں.
تمام گیم کی لکھایاں انگریزی یا اردو میں ہونا لازمی ہیں.
تمام لکھایاں جو انگریزی اور اردو کے علاوہ کسی زبان میں ہونگی انکو گیم آپریٹر مٹا سکتا ہے یا تبدیل کرسکتا ہے
قانون توڑنے کی سزا
پہلی دفع: اکاونٹ پر ١ دن کی ممانعت
دوسری دفع: اکاونٹ پر ٣ دن کی ممانعت
تیسری دفع: اکاونٹ پر ٧ دن کی ممانعت
چوتھی دفع: اکاونٹ پر ١٤دن کی ممانعت
پانچویں دفع اور اس کے بعد ہر دفع: اکاونٹ پر ٣٥ دن کی ممانعت لگا دی جائے گی
٢- گیم کے اندر کی لکھائی
گیم میں ارسال کیے جانے والے خطوط کسی بھی زاویے سے غلط اور نہ پسندیدہ نہیں ہونے چاہیں
جس میں شامل ہیں
- جب کسی کی بے عزتی کی گی ہو
- جب خراب اور بیہودہ زبان استمال کی گی ہو
- جب کوئی بھی ایسا جملہ بیان کیا گیا ہو جس میں کسی خاص ذات والوں کی برائی کی گئ ہو
- جب کسی بھی قسم کی سیاسی جملے بازی کی گی ہو
- جب کوئی غلط چیز خطوط یا کلاں اور کھلاڑی کی تفصیلات میں موجود ہو یا کسی بیہودہ ویب سائٹ کا لنک دیا گیا ہو
- جب نام کے طور پر خصوصی حروف استمال کیے گئے ہوں جیسے #!@%#^$* وغیرہ
- جب کھلاڑی کی تفصیل اس لئے نارمل سے زیادہ لمبی کردی گی ہو کے حملہ کرنے والے کو "حملہ کریں" کا بٹن ہی نہ دکھائی دے
اور ایسے ہی کافی معاملات ممنوع قرار دیے گئے ہیںجو معاملات ان میں موجود نہیں ہیں ان کے بارے میں گیم ٹیم فیصلہ کریگی کے آیا وہ غلط ہے یا صحیح
یہ قانون توڑنے کی سزا
پہلی دفع: ١ دن سے ٣ دن تک اکاونٹ پر پابندی خلاف ورزی کو مد نظر رکھ کر
دوسری دفع: ٥ دن سے ٧ دن تک اکاونٹ پر پابندی خلاف ورزی کو مد نظر رکھ کر
تیسری دفع: ١٠ دن سے ١٥ دن تک اکاونٹ پر پابندی خلاف ورزی مد نظر رکھ کر
چوتھی دفع: ٣٥ دن اکاونٹ پر پابندی
اس کے بعد ہر دفع: ٣٥ دن کی اکاونٹ پر پابندی
٣- اصلی زندگی کی دھمکیاں
کوئی بھی ایسا جملہ استمعال کرنا سختی سے ممنوع ہے جسمیں کوئی کھلاڑی کسی دوسرے کھلاڑی، ٹیم یا گیم فورج میں کام کرنے والوں کو اصلی زندگی میں کوئی بھی دھمکی آمیز بات کہے یا کسی کو کسی بھی قسم کا نقصان پہنچانے کی دھمکی دے
سزا: اکاونٹ پر مستقل پابندی
٤- غیر ضروری پیغامات
پیغامات جو صرف دوسروں کو تنگ کرنے کی غرض سے بھیجے جائے یا قطعی غیر ضروری ہوں، ممنوع ہیں
ان میں شامل ہیں
بار بار خالی پیغم بھیجنا
ایک ہی پیغم کو بار بار بھیجنا
بلکل غیر ضروری پیغامات بھیجنا
شکار کاٹنے والا لنک بھیجنا
سزا
پہلی دفع: ١ دن کے لئے اکاونٹ پر پابندی
دوسری دفع: ٣ دن کے لئے اکاونٹ پر پابندی
تیسری دفع: ٧ دن کے لئے اکاونٹ پر پابندی
چوتھی دفع: ١٤ دن کے لئے اکاونٹ پر پابندی
پانچویں اور اس کے بعد ہر دفع: اکاونٹ پر ٣٥ دن کے لئے پابندی
٥- گیم میں نام
گیم میں رکھے جانے والے ناموں سے کسی کھلاڑی کو کسی قسم کی دل آزاری نہیں ہونی چاہیے
اور نام تمام قوانین کے مطابق ہونا چاہیے
غلط اور بیہودہ نام تبدیل یا مٹا دیے جاینگے اور خراب نام رکھنے والے کھلاڑی کے اکاونٹ کو ممنوع قرار دیدیا جائے گا
کھلاڑی اپنے اکاونٹ کو غیر ممنوع کروانے کے لئے گیم ٹیم سے
ٹکٹ کٹوا کر رابطہ کرسکتے ہیں
البتہ کھلاڑی کے اکاونٹ کو غیر ممنوع کرنا یا نہ کرنا پوری طرح گیم آپریٹر اور گیم ایڈمنسٹریٹر کا فیصلہ ہوگا جو کہ معاملے کی گہرائی کو دیکھتے ھوۓ فیصلہ کریں گے
ر: پروکسیز اور ملتی جلتی چیزیں
کسی بھی قسم کی پروکسی یا کوئی بھی ایسی چیز استمعال کرنا سختی سے ممنوع ہے جسسے آئ پی تبدیل کی جاسکتی ہو یا چھپائی جاسکتی ہو
اگر کسی وجہ سے آپ گیم صرف پروکسی سے ہی کھیل سکتے ہیں تو پروکسی کے استمعال سے پہلے گیم آپریٹر سے اجازت لینی ضروری ہے
اگر کوئی کھلاڑی پروکسی سے قوانین کو دھوکہ دیتے ھوۓ اور گیم کا غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے پکڑا گیا تو اسکے بائٹ فائٹ پاکستان کے تمام گیم اور فورم/بورڈ کے اکاونٹ مستقل طور پر ممنوع کردیے جاینگے
سزا: اکاونٹ پر مستقل پابندی
ہ: قوانین کی بیحرمتی
اگر کوئی کھلاڑی قوانین کی بار بار بیحرمتی کرتا ہوا پایا گیا تو اسکا اکاونٹ گیم ٹیم مستقلی ممنوع کرنے کا حق رکھتی ہے
کسی ٹیم ممبر کی فیصلہ کا غلط فائدہ اٹھانا سخت ممنوع ہے. اس میں کسی کو اپنے اوپر لا تعداد دفع حملہ کرنے کی اجازت دینا اور پھر اسکو تشددوار حملوں کے لئے رپورٹ کردینا بھی شامل ہے. یا کسی ایسے کی رپورٹ کرنا جسسے آپ قانونی طور پر جنگ پر ہیں بھی شامل ہے
ایسا کرنے کی سزا: اکاونٹ پر مستقل ممانعت
اپنے آپ کو ٹیم کا ممبر بتانا سختی سے ممنوع ہےسزا: اکاونٹ پر مستقل ممانعت- یاد رکھیں: گیم ٹیم کا ممبر آپکے اکاونٹ کو مستقل یا کچھ مدت کے لئے ممنوع کرسکتا ہے
- اس میں وہ اکاونٹ بھی شامل ہیں جنہوں نے مندرجہ بالا میں سے کوئی قانون توڑا ہے یا نہیں بھی توڑا
- یاد رکھیں: کھلاڑیوں کا ہماری فراہم کردہ سہولیات سے غلط رویہ انکو غیر مستقل یا مستقل ممنوع بھی کرواسکتا ہے
شرائط برائے استعمال قوانین سے اہم ہیں. براےمہربانی انکو بھی پڑھ لیںبائٹ فائٹ پاکستان گیم ٹیم قوانین کو کسی بھی وقت تبدیل کرنے کا حق رکھتی ہے
آپکی بائٹ فائٹ پاکستان گیم ٹیم